۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ/ مرکزى نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ مکتبِ تشيع کے حقوق کے لئے صوبائى حکومت سندھ نگ تعاون نہیں کيا۔آج بھى ہم حکومت سندھ کو متوجہ کرتے ہیں کہ بے جا، غير قانونى ايف آئى آرز ختم کى جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزى نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقير نے اپنے جارى کردہ بيان میں کہا کہ سکھر تا کراچی محرم الحرام و چہلم امام حسین عليہ السلام کے موقع پر عزاداروں پر ہونے والى ايف آئى آرز کے خلاف، عزادارى اور شيعہ حقوق کے حصول کے لئے قائد ملت جعفريہ پاکستان کى زيرِسرپرستى اور صوبائى صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ ناظر عباس تقوى کى قيادت میں ہونے والے تحفظ عزاء لانگ مارچ کى بھرپور تائيد و حمايت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکتبِ تشيع کے حقوق کے لئے صوبائى حکومت سندھ نگ تعاون نہیں کيا، آج بھى ہم حکومت سندھ کو متوجہ کرتے ہیں کہ بے جا، غير قانونى ايف آئى آرز ختم کى جائے۔ تحفظ عزادارى کى يقين دہانى کرائى جائے تو ہمیں کوئى شوق نہیں کہ ہم احتجاج کريں اور اس تحفظ عزاء لانگ مارچ کى کاميابى کے لئے دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .